ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تامل ناڈو میں المنا ک سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

تامل ناڈو میں المنا ک سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

Wed, 18 Oct 2017 20:29:48    S.O. News Service

تروچیرا پلی / تمل ناڈو، 18؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تامل ناڈو کے تروچیرا پلی ضلع میں ایک المناک سڑک حادثہ میں سات افراد کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ کار ایک پیڑ سے جا ٹکرائی جس میں سوار سبھی سات لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق سوار میں سبھی افراد تیروچیرا پلی کے نواحی علاقہ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر کار ایک پیڑ سے جا ٹکرائی جس میں سوار سبھی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ، جب کہ اس میں سوار ایک خاتون شدید زخمی ہے ، جس کے علاج کیلئے مقامی نرسنگ ہوم لے جایا گیا ہے ۔ ذرائع کو یہ بھی خبر ملی ہے کہ کار میں سوار سبھی افراد بہت دیر تک مدد کے لئے پکارتے رہے تاہم جب تک دوسرے لوگ پہنچتے اس وقت تک کئی افرا د دم توڑ چکے تھے ، حادثہ کار ڈرائیور کے توازن کھو دینے سے پیش آیا ۔ 


Share: